(اردو میں پڑھنے کے لیے نیچے سکرول کریں)
Dear Ali bhai,
I’ll never forget the only time I saw you. It was at the Value of Life event in Islamabad a few months ago, but it feels like yesterday. As soon as our eyes met, I waved to you from the audience seats. You placed your hand over your heart with the slight bow and smiled. A flower bloomed in my heart and continues to blossom to this very day.
When Saad started mentioning your amazing feats, everything around you diminished. Your stature rose like a giant standing as tall as the mighty K2, stretching to the heavens.
Throughout this storytelling event, I pondered what nature of people capture the spirit of adventure?
No one but mountaineers.
They symbolize adventure and are a prime example of the relentless pursuit of dreams. Your breed are true explorers who step out of comfort zones to forward human potential and experience. How else could we have made it to far corners of the world if not for the brave ones who left their homes in Africa two million years ago and traversed unchartered plains, deserts, oceans, and mighty mountain ranges to explore what lay beyond the horizon? The remainder of humanity merely followed in their mighty footsteps. In days gone by, those adventurers risked their lives to help us survive and evolve. Today, you carry on that legacy and inspire us by showing how to make the impossible possible.
You shouldered other people’s loads on your back in places higher than eagles fly while nurturing dreams in your heart. You gave other people your strong, steady hand on deadly slopes to help them achieve their goals. While they captured all the headlines, you remained obscure to most in your own country. For those who don’t know your achievements, how will they know the pain you endured?
But the pain didn’t matter to you.
You did everything with utmost unconditional love in a selfless manner: to help others, to bring joy to everyone you met, and to make your country proud.
As time passed, you climbed higher and higher. As the difficulties mounted, you smiled broader and broader. The striking lines on your cheeks, deep as crevasses, reveal that you lived every moment either in extreme pain or joy. Not in between.
Like a moth dances around the flame, you danced and danced and danced around the mountains as if charming and seducing them. While for others, mountains proved a battleground, for you, they were your dancefloor.
“Ali bhai is our biggest superstar, our hero!” your friend Saad always said to me.
Come back, our hero, for this life is full of hidden crevasses, and every one of us has a long climb ahead. Hold our hand. Show us how we traverse our paths, cross our canyons, navigate our mountains. Inspire us anew.
The reason we met was that Imtiaz Ali, the mountain guide from Shimshal, had died on Italian-Pak expedition in 2019. Through the Value of Life project, we wanted to acknowledge our mountaineers and build a support system for them.
Inspired by you and other heroes, I covered a series of stories on local mountaineers in Shimshal. You were next on my list. Little did I know that instead of writing your heroic feats, I would be drafting a letter to you.
I have so many unanswered questions. Why did you go to K2 in winter? What happened after the Bottleneck? And why was it your last dance? My heart longs to know, to understand.
I believe, the K2 summit was afraid of the dark winter nights and didn’t let you leave the mountain. So, it held you close to its heart like a kid hugs a teddy bear tight before going to bed. Now K2 has covered itself with a blanket of clouds and gone to sleep with you. Sweet dreams.
Before you were the dreamer, and K2 was the dream. Now, K2 is the dreamer, and you are the dream.
Maybe, one day, we will wake up, and you will be back again, either in this or another world.
I’ll wait for the day when our eyes meet again. I’ll put your story to paper as you narrate your adventures and what kept your heart warm on those cold nights on K2.
And after I’ve written everything and taken a million photos of you, we will call it a wrap and start the celebrations. Oh, what a party we’ll have!
We will summon angels to play the drums. They will thunder seven skies with divine beats and send everyone and everything into a trance: humans, animals, birds, trees, plants, and waterfalls, all waving and swinging to the mystical rhythms of the music that transcends space and time, that moves right to the heart.
All fourteen 8,000-m mountains will travel from far and wide corners and dance in a circle around you, each trying to win your heart, the same way you tried to win their heart in your life. Now, in the middle, you will dance like a whirling dervish.
As the night grows darker, you will gesture and invite peaks to twirl with you in the circle one by one until you have danced with them all except one. Then in the darkest hour of the night, you will finally invite the most beautiful of all, the Chogori, the K2, inside.
And so will the final dance begin: hands in hands, arms in arms, singing, spinning, bending, rising, gliding, and stretching, exploring all possibilities in dance. On and on. Until the end of time. Until the end of the universe. Maybe even beyond that.
Until you two become one again. One majestic mountain.
The mountain—far beyond any mountaineer can go—any angels can fly above—and any storyteller can write about.
All anyone can do is watch the mountain from a far distance with their jaw dropped. Slowly, they will notice lines appear on the face of the eastern slopes—curving and becoming bolder and broader.
The longer everyone looks upon them, the more familiar the lines will become. They have seen those lines on someone’s face before.
And then there will be one big dance, one tremendous celebration, as all meld into one.
After that, everyone will be reborn to the truth. I. We, They. You. And your beloved K2!
Love,
Kamran
★ آخری رقص _ علی سدپارہ کے نام ایک خط★
پیارے علی بھائی!…
مَیں وہ وقت کبھی نہیں بھول سکتا جب آپ کو پہلی بار دیکھا تھا۔ وہ کچھ ماہ پہلے اسلام آباد میں ”ویلیو اوف لائف“ کی ایک تقریب تھی، اب تو لگتا ہے کہ جیسے گزشتہ کل کی بات ہو۔ جیسے ہی ہماری آنکھیں ملی تھیں، مَیں نے حاضرین کی نشستوں میں سے آپ کو ہاتھ ہلایا تھا۔ آپ نے اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر، ہلکا سا خم کھا کر، مسکرا کر، مجھے دور سے جواب دیا تھا۔ میرے دل میں ایک پُھول کِھل اُٹھا تھا، وہ اب بھی تروتازہ ہے، اور مَیں اُسے ہمیشہ یونہی رکھوں گا۔
جب سعد منور نے آپ کے حیرت انگیز کارناموں کا ذکر کرنا شروع کیا تو آپ کے اردگرد ہر چیز معدوم ہوتی چلی گئی، بلکہ روپوش ہی ہو گئی، جیسے سٹیج کی روشنی نے صرف آپ کو مرکوز کر لیا ہو، جیسے آپ کا قد عظیم کےٹو جیسا ہو چکا ہو.. فلک بوس، فلک شگاف…
اُس سچّی قصہ خوانی کی پوری تقریب کے دوران مَیں سوچتا رہا کہ مہم جوئی کی اصل روح سے کون لوگ آشنا ہوتے ہیں؟!!….. اور کوئی نہیں، وہ کوہ پیما ہیں۔
یہی وہ لوگ ہیں جو مہم جوئی کی درست علامت ہیں، یہی وہ لوگ ہیں جو اپنے خوابوں کو شرمندہء تعبیر کرنے کے لیے بے تکان مسلسل محنت کرتے ہیں، ہاتھ پر ہاتھ دھرے نہیں بیٹھتے۔ آپ ہی وہ لوگ ہیں جو آرام دہ اور سُست زندگی کو پسِ پُشت ڈال کر دریافت کی کٹھن راہوں پر نکل کھڑے ہوتے ہیں اور اِس عمل میں نئے سے نئے تجربات و مشاہدات سے روشناس ہوتے ہیں اور اِن کے ذریعے مزید انسانی قوت اور ہمت آشکار ہوتی ہے۔
ہم دنیا کے چپہ چپہ میں کیسے جا پہنچتے اگر بیس لاکھ برس قبل ہمارے قدیم آباؤاجداد میں سے بہادر افراد نے اپنے جھونپڑوں اور غاروں کو ترک کر کے سرزمینِ افریقا سے باہر قدم نہ رکھا ہوتا۔ وہ، افق کے پار دیکھنے کے تجسس میں انجان راہوں پر نکل کھڑے ہوئے تھے، انہوں نے صحراؤں کی خاک چھانی، بے انت سمندروں میں سفر کیا، عظیم پربتوں کو عبور کیا، اپنی جنم بھومی سے ہزاروں کوس دور دنیا میں پھیل گئے.. تب وہ وہ بن گئے اور وہ کچھ پا لیا جو آج ہم ہیں۔ اُن کے بعد اب ہم محض اُن کے عظیم نقوشِ قدم پر چلتے ہیں۔ اُنہوں نے اپنی زندگیوں کو شدید خطرات میں ڈالا تھا، یوں ارتقا نے انہیں محفوظ اور قائم و دائم رہنے کا ہنر سکھا دیا، یوں لاکھوں برس بعد اب ہم دنیا میں سب سے کامیاب مخلوق ہیں۔ آج، آپ کوہ پیما لوگ حقیقتاً اُنہی خطرات میں کھیل رہے ہیں اور انسانیت کو بُھولا ہوا سبق سکھا رہے ہیں کہ ناممکن کو ممکن کیسے بناتے ہیں۔
آپ دوسروں کا سامان اپنے کاندھوں پر اُٹھا کر اُن بلندیوں پر لے جاتے ہیں جو عقاب و شاہین کی رسائی سے بھی ماوراء ہیں۔ آپ اپنے خواب دل میں سجا کر، اپنے مضبوط ہاتھوں سے، دوسروں کو خطرناک برفانی شگافیں اور موت کے منہ جیسی گہرائیاں عبور کرواتے ہیں، تب وہ اپنے بلند مقصد میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اور پھر دنیا بھر میں شہرت وہ سمیٹ لیتے ہیں۔ آپ اپنے ہی وطن میں گُمنام رہ جاتے ہیں۔ وہ جنہیں آپ کے متعلق کوئی خبر نہیں، وہ آپ کی اذیتوں اور خون بہا کاوشوں کو کیسے جانیں گے؟؟!!..
لیکن آپ نے اپنی اذیتوں کی پروا نہ کی۔
آپ نے ہمیشہ غیر مشروط محبت کی وجہ سے سب کی مدد کی اور اپنے وطن کا نام روشن کیا۔
جیسے جیسے وقت گزرتا گیا، آپ بلند سے بلند تر ہوتے گئے، مسلسل کوہ پیمائی کرتے گئے۔ جتنی مشکلات کا سامنا کیا، چہرے پر اُتنی مسکراہٹ آئی۔ کیا کسی نے آپ کے چہرے کو غور سے دیکھا ہے؟ کیا اِن جُھریوں کو دیکھا ہے؟ یہ برفانی شگافوں کی طرح ہیں۔ یہ جُھریاں صاف پیغام دیتی ہیں کہ یا تو آپ نے زندگی کا ہر لمحہ نہایت سرخوشی میں گزارا ہے، یا انتہائی اذیت میں۔ درمیانی کوئی راہ نہ تھی۔
جیسے ایک پروانہ اپنی شمع کے گرد رقص کرتا ہے، آپ بھی بلند پربتوں کے گرد محوِ رقص رہے.. رقص کرتے رہے.. مسلسل رقص.. گویا آپ انہیں بہلا پُھسلا رہے ہوں۔ جبکہ دوسروں کے لیے یہ خوفناک پربت میدانِ جنگ ثابت ہوتے ہیں، آپ کے لیے وہ رقص گاہیں تھیں۔
”علی بھائی ہمارے سب سے عظیم ستارے ہیں، ہمارے سُورما ہیں..“ آپ کے دوست سعد منور نے ہمیشہ مجھ سے یہی کہا.. گویا
فطرت کے مقاصد کی کرتا ہے نِگہبانی
یا بندۂ صحرائی یا مردِ کُہستانی
تو پھر اے مردِ کہستانی، خدارا واپس آ جاؤ۔ ہماری زندگی کی مہم میں بہت گہری گہری شگافیں اور کھائیاں ہیں اور منزل بہت دور ہے۔ آؤ، ہمارا ہاتھ تھام لو۔ ہمیں بتاؤ کہ ہم یہ خطرناک راستہ کیسے عبور کریں، بلند پربتوں میں سمت کیسے گُم نہ ہونے دیں۔ ہماری حوصلہ افزائی اور راہ نمائی کے لیے آ جاؤ۔
اسلام آباد کی تقریب ”ویلیو اوف لائف“ میں ہم سب اِس لیے جمع ہوئے تھے تاکہ وادئ شمشال کے گائیڈ امتیاز علی کو خراجِ تحسین پیش کر سکیں جو 2019ء میں ایک اطالوی-پاکستانی مہم کے دوران جامِ شہادت نوش کر چکے تھے۔ تقریب میں تمام پاکستانی کوہ پیماؤں کو بھی سراہا گیا۔ پاکستان میں کوہ پیمائی کا ماضی حال مستقبل، اور پاکستانی کوہ پیماؤں کو اُن کا جائز مقام بمع سہولیات دلانے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اُس تقریب کی معلومات سوشل میڈیا پر دستیاب ہے۔
علی بھائی! آپ اور دوسرے مہم جوؤں سے متاثر ہو کر مَیں نے تعارف کا ایک سلسلہ پیش کیا تھا۔ ابھی مَیں نے آپ کا تفصیلی تعرف دینا تھا.. مگر مجھے کیا معلوم تھا کہ آپ کا تعرف دینے کی بجائے مَیں آپ کو یہ خط لکھ رہا ہوں گا۔
اب مجھے بہت سے سوالات کا براہِ راست جواب کہاں ملے گا، بہت کچھ یونہی رہ جائے گا۔ آپ سرد موسموں میں کےٹُو کی مہم پر کیوں نکلے؟ باٹل نَیک کے مقام پر کیا کچھ ہوا؟ اور آپ نے اِسے آخری رقص میں کیوں بدل دیا؟ لوگ جواب دے رہے ہیں مگر مجھے آپ کی زبانی سب کچھ جاننا تھا۔ مجھے آپ کی آنکھوں، ہاتھوں، چہرے کی جُھریوں اور گواہ قلب سے سمجھنا تھا۔
میرا یقین ہے کہ کےٹو کی چوٹی کو سرما کی اندھیری رات سے خوف محسوس ہوا ہو گا، اِسی لیے اُس نے آپ کو اپنے سے دور نہ ہونے دیا۔ اُس نے آپ کو یوں اپنے دل سے لگا لیا ہو گا جیسے ایک بچہ سوتے وقت اپنے بھالُو کو اپنے سینے سے لگا لیتا ہے۔
اب کےٹُو نے اپنے آپ کو گہرے سیاہ بادلوں سے ڈھک لیا ہے اور آپ کو اِس سرمئی لحاف میں چُپھا کر سو گئی ہے۔ شب بخیر، میٹھے میٹھے خواب دیکھیے۔
پہلے ٓاپ محوِ خواب تھے اور کےٹُو ایک خواب تھی۔ اب کےٹُو محوِ خواب ہے اور آپ اُس کا خواب ہیں۔
شاید ہم کسی روز جاگیں اور آپ واپس آ چکے ہوں، چاہے اِس دنیا میں یا اُس دنیا میں۔ آپ کہیں نہ کہیں تو موجود ہیں۔
مَیں اُس دن کا انتظار کروں گا جب ہماری آنکھیں ایک بار پھر ملیں گی۔ آپ سناتے چلے جائیں گے اور مَیں لکھتا چلا جاؤں گا.. کےٹُو کی سرد راتوں میں، آپ ایسا کیا سوچتے تھے جس سے آپ گرم جوش رہتے تھے۔ فنا کی گود میں ایک کوہ پیما کیا سوچتا ہے؟ مجھے یہ سب جاننا ہے اور تحریر کرنا ہے۔
اور جب مَیں یہ سب لکھ لوں گا اور آپ کی ان گنت تصاویر بنا لوں گا، تب ہم ایک تقریب منعقد کریں گے اور آپ کا جشن منائیں گے۔ واہ، کیسی تقریب ہو گی!
ہاں، سوچیے وہ کیسی تقریب ہو گی؟؟!!.. ہم فرشتوں کو مدعو کریں گے جو تال بجائیں گے۔ وہ سات آسمانوں کو اپنی الوہی تال سے دہلا دیں گے، اور ہر شے کو اِک عالمِ وجد میں لے آئیں گے: جن و انس، جانور، پرندے، شجر، پودے، آبشاریں، سب اُس الوہی اور لازماں لامکاں سنگیت پر ہاتھ ہلا ہلا کر جُھومیں گے۔ وہ سنگیت ہر دل پر اثرپذیر ہو گا۔
اور تو اور، تمام آٹھ ہزاری چوٹیاں دور پار کے سفر کر کے آئیں گی اور آپ کے گرد محوِ رقص ہو جائیں گی، ہر کوئی آپ کا دل جیتنے کی کوشش کرے گی بالکل جیسے ٓاپ نے کوشش کی اپنی زندگی میں اُن کا دل جیتنے کی۔اب آپ بھی اُن کے درمیان رقاص درویش کی مانند اپنے محور پر گھومتے چلے جائیں گے۔
اور جب شَب بھیگ جائے گی، رنگین کائنات اپنے جوبن پر ہو گی، تب آپ تمام چوٹیوں کو اشارہ کریں گے کہ آپ کے ہمراہ اپنے اپنے محور پر گردشی رقص کریں۔ آپ سب کے ساتھ رقص کر چکے ہوں گے، سوائے ایک کے۔
تب، گہری رات میں آپ اُن سب میں سب سے خوبصورت چوٹی کو دعوتِ رقص دیں گے.. وہ، چھوگوری، کےٹُو ہو گی۔
اب خصوصی رقص شروع ہو گا۔ ہاتھوں میں ہاتھ، بانہوں میں بانہیں، گیت گاتے ہوئے، گول گول گھومتے ہوئے، خم کھاتے ہوئے، اُٹھتے بیٹھتے اور پھیلتے ہوئے، ہر ممکن طریقہ سے رقص ہو گا۔ ہوتا چلا جائے گا۔ کب تک؟ کائنات کے اختتام تک.. شاید اُس کے بعد بھی۔
اتنا رقص ہو گا کہ آخرکار آپ دونوں، یک جان ہو جائیں گے.. ایک ہی عظیم پربت ہو جائیں گے۔ ایسا پربت جہاں کسی اور کوہ پیما کو رسائی نہ ہو گی، نہ اُس کی بلندی کو فرشتے پہنچ پائیں گے — اور نہ ہی کوئی کہانی کار اُس کے متعلق کچھ لکھ سکے گا چاہے جتنا مرضی تخیل استعمال کر لے۔ وہ ایسا ماورائی پربت ہو گا۔
بس اتنا کیا جا سکے گا کہ دور دراز کے فاصلے سے اُس پربت کو محوِ حیرت ہو کر ایک خوش کُن گمان کی صورت دیکھ لیں۔ رفتہ رفتہ اُس پربت کی مشرقی گھاٹیوں میں کچھ لکیریں ابھرنا شروع ہو جائیں گی — مزید گہری مزید وسیع لکیریں۔
جتنا دیدار کریں گے، وہ لکیریں اُتنی پہچان میں آتی چلی جائیں گی، یہ لکیریں پہلے کس کے چہرے پر دیکھی تھیں!
آخرکار، سب سے آخری کائناتی رقص ہو گا، زبردست جشن ہو گا، سب آپس میں یک جان یک قلب ہو جائیں گے۔
تب گویا اِک نئی کائنات کا آغاز ہو گا اور اُس میں — مَیں ہم تُم وہ — سب کا دوبارہ جنم ہو گا۔ اور وہاں، نئی زندگی کی حامل، آپ کی محبوب، کےٹُو بھی ہو گی۔
شدید محبت،
کامران
★★★ ترجمہ: محمد احسن ( #مسافرِشَب )
Big thanks to Muhammad Ahsan for the Urdu translation.
Beautiful piece ever written on Ali Sadpara sb.
This is a beautifully written article that captures so well, the essence of the bold and amazing Ali Sadpara. Thank you for sharing. God bless
Title alone is enough to engulf u in this beautifully penned down flowing river of emotions…prayers for u and Ali sadpara both.
Dear Kamran
My heart aches and soars reading your beautifully expressed tribute. In these past couple of weeks my eyes have cried tears of sadness for Ali’s loss but right now these eyes are wet with tears of happiness and anticipation of joining Ali in that majestic place that you describe and join in the dance. Thank you from the core of my heart for writing this and starting the fund raising.
دیکھیں گے اب تجھ کو اگلے جہاں میں
کسی اور عالم، زمان و مکاں میں
جہاں غم نہ ہو گا کسی بھی گماں میں
نہ طاقت یہ ہو گی کہ تجھ کو ہرا دے
کسی بھی ہمالہ یا کوہِ گراں میں
اِک ایسے جہاں میں۔۔۔
علی سدپارہ کو میرا خراجِ تحسین
This letter makes me in more love with mountaineer’s ❤️
Amazing write-up
You have captured the gist of his dream and his entire mountaineering life .. great job